اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے صوبے میں 3 دن مکمل لاک ڈاؤن اور 4 دن تمام دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 3 دن، جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جب کہ 4 دن پیر، منگل، بدھ اور جمعرات لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی، نرمی کے دنوں میں ساری دکانیں اور بازار کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پلازہ اور شاپنگ سینٹر ساتوں دن بند رہیں گے۔
10 مئی 2020 - 07:46
News ID: 1035343
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے صوبے میں 3 دن مکمل لاک ڈاؤن اور 4 دن تمام دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔