7 مئی 2020 - 09:36
ٹرمپ انتظامیہ کا ٹاسک فورس جلد ختم کرنے کا اشارہ

امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بنائی ٹاسک فورس جلد ختم کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بنائی ٹاسک فورس جلد ختم کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

سربراہ ٹاسک فورس اور امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک ایمرجنسی ٹاسک فورس کی ضرورت نہیں رہے گی۔  انہوں نے کہا کہ 25 مئی یا جون کے اوائل میں ٹاسک فورس بند کرنا ہوگی۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا کہ جلد ہی ٹاسک فورس کی ذمہ داریاں سرکاری ایجنسیوں کے حوالے کر دی جائیں گی۔

342/