اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کی حکومت نے بدھ کے روز ایک حکمنامہ جاری کر کے ملازمتوں کے معاہدوں پر نظر ثانی کی ہے جس کے تحت سرکاری اور نجی سیکٹر کے ملازمین کے ایگریمینٹس کو منسوخ کیا جا سکتا ہے۔
سعودی عرب میں وزارت برائے فروغ انسانی وسائل نے جو حکمنامہ جاری کیا ہے اس کے تحت کانٹریکٹرز کو اس بات کی اجازت حاصل ہوگي کہ وہ چھے مہینے تک اپنے ملازمین کے حقوق میں چالیس فیصد کی کمی کر دیں اور چھے مہینے گزرنے کے بعد ان کے کانٹریکٹ منسوخ کر دیں۔
دنیا میں تیل برآمد کرنے والے سب سے بڑے ملکوں میں سے ایک سعودی عرب، ولی عہد محمد بن سلمان کی اقتدار پسندی، یمن میں جنگ شروع کرنے اور روس کے ساتھ تیل کی جنگ چھیڑنے کی وجہ سے بری طرح سے مالی اور معاشی بحران میں پھنس گيا ہے۔
342/