اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے بھارتی مسلمانوں کے خلاف اقدامات تشویش ہے بھارتی مسلمانوں کو کورونا پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دینا غلط ہے۔ اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت کا بھیانک اور مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔ اپنے جاری بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے موقف اختیار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرانے کا رویہ اور طریقہ کار درست نہیں ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی ملک بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا کر اپنی کوتاہیوں کو چھپا رہی ہے۔
1 مئی 2020 - 10:38
News ID: 1032053
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے بھارتی مسلمانوں کے خلاف اقدامات تشویش ہے بھارتی مسلمانوں کو کورونا پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دینا غلط ہے۔