اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستانی میڈیا نے مرکزی وزارت صحت کی جانب سےآج بدھ کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 31332 تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 1897 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 73 مریضوں کی موت کے بعد ملک میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1007 ہو گئی ہے تاہم اب تک 7696 افراد صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے اپنے گھروں کو منتقل ہو چکے ہیں۔
ہندوستان کی تین ریاستوں مہاراشٹر میں کورونا سے 400، گجرات میں 181 اورمدھیہ پردیش میں 120 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
ادھر پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 14 ہزار 885 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 327 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے پاکستان میں 11 ہزار 211 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 ہزار 347 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے 114 افراد،
پنجاب میں کورونا سے100 افراد، سندھ میں کورونا وائرس سے92 افراد، بلوچستان میں کورونا سے 14 افراد اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
342/