اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 56 ہزار 803 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 10 ہزار 507 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں میں 8 لاکھ 14 ہزار 714 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 14 ہزار 186 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 38 ہزار 990 کورونا مریض اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں اور مبتلا ہونے والوں کی تعداد دوسرے ممالک کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔
342/