اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے پیر کے روز ارنا سے گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ موجودہ وقت میں ایران کیمیائی ہتھیاروں کی سب سے بڑی قربانی رہا ہے اور وہ کسی بھی صورت میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ او پی سی ڈبلیو کی شام کے بارے میں رپورٹ غیر ملکیوں کے دباؤ میں تیار کی گئی ہے اس میں جگہ جگہ دہشت گرد گروہوں اور نام نہاد انسانی حقوق کے ادارے وائٹ ہیلمٹ کو ذریعہ بنایا گیا ہے۔
سید عباس موسوی نے کہا کہ ایران کو او پی سی ڈبلیو جیسے ماہر ادارے کی شبیہ خراب ہونے کی فکر ہے۔
342/