اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں پاکستانی سکیورٹی فورسز اور وہابی دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 9 وہابی دہشت گرد اور 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے خیسولہ اور دوسالی میں آپریشن کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران مقابلے میں 9 وہابی دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ایک دہشت گرد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ 5 جوان زخمی ہو گئے۔
27 اپریل 2020 - 07:17
News ID: 1030466
پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں پاکستانی سکیورٹی فورسز اور وہابی دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 9 وہابی دہشت گرد اور 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔