اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں جرم پر کوڑے مارنے کی سزا کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی اعلیٰ عدالت کی دستاویز کے مطابق رواں ماہ میں کسی وقت لیے گئے سپریم کورٹ کے جنرل کمیشن کے اس فیصلے کے تحت کوڑے مارنے کی سزا کو قید یا جرمانے یا دونوں سے تبدیل کیا جائے گا۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ انسانی حقوق سے متعلق اصلاحات میں توسیع ہے جو فرمانروا شاہ سلمان کی ہدایت کے مطابق اور ولی عہد محمد بن سلمان کی براہ راست نگرانی میں متعارف کی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی راہ میں اس کے غیر منصفانہ عدالتی نظام میں اصلاحات کے لیے اب کوئی رکاوٹ نہیں۔ سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد محمد بن سلمان اب امریکہ کے اشارے پر وہابی نظام کے خاتمہ پر کمر بستہ نظر آرہے ہیں۔
26 اپریل 2020 - 08:08
News ID: 1029969
سعودی عرب میں جرم پر کوڑے مارنے کی سزا کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔