26 اپریل 2020 - 07:43
بنگلہ دیش میں کم از کم 250 ڈاکٹرز کورونا کا شکار

بنگلہ دیش میں بھی ایشیا کے دیگر ممالک کی طرح کورونا وائرس پھیل رہا ہے بنگلہ دیش میں کم از کم 250 ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں بھی ایشیا کے دیگر ممالک کی طرح کورونا وائرس پھیل رہا ہے بنگلہ دیش میں کم از کم 250 ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں بھی عوامی مقامات کو بند کرکے مذہبی مقامات کو بھی محدود افراد کے لیے کھولا گیا ہے جب کہ کاروباری اداروں اور ٹرانسپورٹ کو بھی بند رکھا گیا ہے۔ تاہم اس کے باوجود بنگلہ دیش میں ہزاروں افراد کے جمع ہونے کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، گزشتہ ہفتے ہی چٹا گانگ کے قریب ایک مذہبی عالم کی نماز جنازہ میں ایک لاکھ افراد نے شرکت کی تھی۔ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد بنگلہ دیش میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4 ہزار 698 تک جا پہنچی جب کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 130 تک جا پہنچی۔