25 اپریل 2020 - 10:20
صدر حسن روحانی کا آيت اللہ امینی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آیت اللہ شیخ ابراہیم امینی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آیت اللہ شیخ ابراہیم امینی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے مرحوم آیت اللہ امینی کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم  آیت اللہ امینی حضرت امام (رہ) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی اور غانقلاب اسلامی کے زبردست حامی تھے اور مرحوم نے اپنی زندگی علم کے حصول ، اسلامی معارف کی نشر و اشاعت ، سیاسی و سماجی سطح پر مجاہدت میں صرف ہوئی ہے ۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل مرحمت فرمائے۔

342/