اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق انقلاب اسلامی کی کامیابی کے گذشتہ 41 برسوں میں اللہ تعالی نے ہر جگہ ایرانی قوم کی مدد اور نصرت کی ہے طبس کے واقعہ میں اللہ تعالی نے ایرانی قوم کی مدد کرکے امریکہ کو تاریخی شکست اور ذلت سے دوچار کردیا۔
اگر ہم گذشتہ 41 برسوں کا مطالعہ کریں تو ہمیں ایرانی قوم کی حمایت میں جگہ جگہ اللہ تعالی کی نصرت اور مدد دکھائی دیتی ہے۔ اللہ تعالی نے طبس کے واقعہ میں ایرانی قوم کی مدد کی اور ایرانی قوم کے دشمنوں کو ريگستان میں تباہ و برباد کردیا، دفاع مقدس ميں بھی اللہ تعالی نے ایران کی نصرت اور مدد کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت اور ترقی میں اللہ تعالی کی مدد کارفرما ہے۔ ایرانی قوم کے دشمنوں کو ماضی کی تاریخ سے عبرت حاصل کرنی چاہیے۔ ایرانی قوم نے 5 ایام اللہ میں امریکہ کو شکست دی ،اور اس کی تمام گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ایرانی قوم نے 22 بہمن کو شاہ کی حکومت کا خاتمہ کرکے امریکہ کو شکست سے دوچار کیا، ایرانی قوم نے دوسرے مرحلے ميں امریکی سفارتخانے سے امریکی جاسوسوں کو گرفتار کرکے باہر نکال کر امریکہ کو شکست دیدی، تیسرے مرحلےایرانی قوم کی مدد کرتے ہوئے اللہ تعالی نے صحرائے طبس میں امریکی جہازوں کو تباہ کردیا اور ایرانی قوم کو فتح اور ظفر سے ہمکنار کیا ، ایرانی عوام نے چوتھے مرحلے ميں اللہ کی مدد سے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں بھی امریکہ اور اس کے حامیوں کو شکست سے دوچار کردیا۔ ایرانی قوم آج بھی اللہ تعالی کی مدد اور نصرت سے ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے ۔ ایرانی سپاہ نے خلاء میں نور سیٹلائٹ بھیج کر اپنے دشمنوں کو غمزدہ اور دوستوں کو شاد کردیا ہے۔
342/