اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی اور صوبائی وزراء نے شرکت کی، اجلاس میں لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے توسیع کا فیصلہ کیا ہے جب کہ صوبائی حکومتیں صوبوں میں صورتحال کے مطابق فیصلہ کریں گی۔
342/