اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی مسلح فوج کے ترجمان نے یمن کے صوبہ ضالع پر سعودی عرب کی اتحادی فوج کے حملے کو ناکام بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر مہلک ضربیں وارد کی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں نے صوبہ ضالع کے باب غلق علاقہ پر قبضہ کرنے کی بھر پور کوشش کی جسے یمنی فورسز اور قبائل نے بر وقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا ہے ۔ یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمنی فورسز نے اس کارروائی میں سعودی عرب کے 52 فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔
21 اپریل 2020 - 08:16
News ID: 1028130
یمن کی مسلح فوج کے ترجمان نے یمن کے صوبہ ضالع پر سعودی عرب کی اتحادی فوج کے حملے کو ناکام بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر مہلک ضربیں وارد کی ہیں۔