14 اپریل 2020 - 10:09
پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 96 تک پہنچ گئی

پاکستان بھر میں مہلک کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5716 سے تجاوز کرگئی اور 96 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں مہلک کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5716 سے تجاوز کرگئی اور 96 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وفاقی وزارت صحت کے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں  3157 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے جب کہ  342 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں  مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5716 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا کے مصدقہ مریض پنجاب میں ہیں ، صوبے میں مریضوں کی تعداد  2826 ہے۔ سندھ 1452، خیبرپختونخوا800،  بلوچستان میں 231، گلگت بلتستان 233، اسلام آباد131اور آزاد کشمیر میں 43 کیسز رپورٹ ہوئے۔

342/