9 اپریل 2020 - 15:14
چین میں کورونا کی نئی صورتحال

چین میں نیشنل ہیلتھ کمیشن نے آج جمعرات کے روز کہا کہ صوبہ ہبوئی میں بدھ کو کورونا سے دو اموات ہوئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق چین میں بدھ کو کورونا وائرس  کے 63 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 61 ملک کے باہر سے آنے والوں میں سامنے آئے ہیں

کمیشن کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر91 مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی۔

اسکے علاوہ اہم شہروں میں بدھ تک کل 1103 کورونا کیسز کی اطلاعات ہیں جو ملک کے باہر سے چین پہونچے تھے۔ ان کیسز میں سے 374 ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے گھروں کو جا چکے ہیں، جبکہ 729 مریضوں کا علاج چل رہا ہے جن میں 31 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

چین میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بدھ تک 81865 تک پہونچ گئی جن میں سے 1160 مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔ اس وائرس سے متاثر 77370 لوگوں کو ٹھیک ہونے کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ 3335 افراد کی اس بیماری کے سبب زندگی کی جنگ ہار گئے۔

342/