اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جنوبی کوریا سے کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے مدد کی درخواست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے اس وقت دنیا کو کافی جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس سے دنیا کا کوئی بھی ملک محفوظ نہیں ہے حتی کہ دنیا کے بڑے اقتصادی زون کو بھی کورونا سے مقابلے کیلئے امداد کی ضرورت ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ ایران کے خلاف اپنی اقتصادی دہشتگردی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں کوروانا وائرس سے متاثرین کی تعداد 29 ہزار406 ہوچکی ہے۔
342