اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بدھ کے روز کرویشیا کے وزیر خارجہ گردان گرلیچ رادمان سے جن کا ملک یورپی یونین کا موجود سربراہ ہے، ٹیلیفونی گفتگو میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی کونسل کی پیر کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہونے والے اجلاس کے بارے میں گفتگو کی۔
کرویشیا کے وزیر خارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کی بریفنگ دی اور کورونا وائرس سے مقابلے میں ایران کی کوششوں کی حمایت کی اور کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے ایران کو درپیش مالی مسائل کو دور کرنے کے بارے میں اس اجلاس کے کچھ فیصلوں کی تفصیلات بیان کی۔
امریکا کی یکطرفہ اور غیر انسانی پابندیاں، ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام اور مریضوں کے علاج و معالجے میں سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں۔
342