18 مارچ 2020 - 06:29
ایران میں کورونا وائرس کی تشخیص کی کٹس کی تیاری کا اگلے ہفتے سے آغاز

ایرانی صدر کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے معاون سورنا ستاری نے کورونا وائرس کی تشخیص کی کٹس تیار کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ 6 معاہدوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے اندر کورونا وائرس کی تشخیص کی کٹس کی تیاری کا اگلے ہفتہ سے آغاز ہوجائےگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق ایرانی صدر کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے معاون سورنا ستاری نے اینسٹا گرام میں کورونا وائرس کی تشخیص کی کٹس تیار کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ 6 معاہدوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے اندر کورونا وائرس کی تشخیص کی کٹس کی تیاری کا اگلے ہفتہ سے آغاز ہوجائےگا۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں بائیوٹیکنالوجی کے شعبہ میں گذشتہ کچھ برسوں سے اچھا کام ہوا ہے ۔

سورنا ستاری نے کہا کہ ایران کا سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ایرانی یونیورسٹیوں، محققین اور علم محور کمپنیوں کی بدولت علاقہ میں پہلا اور ایشیا میں تیسرا مقام ہے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے بائیو ٹیک  شعبہ میں ہماری توجہ ملک کی حیاتیاتی سلامتی کی طرف مبذول کی ہے۔

سورنا ستاری نے کہا کہ بائیوٹیک صرف معاشی اور اقتصادی ترقی کا باعث نہیں بلکہ ملک کی حیاتیاتی سلامتی کا بھی اہم حصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ  کورونا وائرس کی تشخیص کی کٹس کی تیاری اگلے ہفتے سے ملک کے اندر شروع ہوجائے گی ۔ ایران میڈیکل اور طبی  شعبہ میں پیچيدہ وسائل کو تیار کرنے کے راستے پر گامزن ہے۔

342