اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کی مدد جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو موجودہ شرائط میں ایران کے خلاف ظالمانہ اقتصادی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیے۔
روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران کے خلاف امریکہ کی غیر انسانی پالیسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو کورونا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کے خلاف پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیے اور اس موذی اور مہلک وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی پالیسی ترک کردینی چاہیے۔
342