اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے رکن علاءالدین بروجردی نے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں بھارتی مسلمانوں کے خلاف بھارتی حکومت کے بھیانک مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھارتی مسلمانوں کے ساتھ ہیں بھارتی حکومت کو انھیں ظلم و ستم کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انھوں نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ اس سلسلے میں صرف بھارتی سفیر کو طلب کرنے پر اکتفا نہ کریں گے بلکہ بھارتی حکومت کے ظالمانہ اور بہیمانہ اقدامات کے خلاف جامع اقدامات کی ضرورت ہے بھارت کی موجودہ حکومت بھارت میں امریکی اور اسرائیل ایجنڈے پر کام کررہی ہے اور ہندو دہشت گردوں کی پشتپناہی کرکے وہ مسلمانوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنا چاہتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بھارت مختلف اقوام اور مذاہب کا گہوارہ ہے بھارت مدیریت کے لحاظ سے خاص حساسیت کا حامل ملک ہے۔ علاء الدین بروجردی نے کہا کہ امریکی حکام ہمیشہ انسانی حقوق کی حمایت کا دعوی کرتے ہیں لیکن وہ بھی بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے وحشیانہ مظالم پر خاموش تماشائي بنے ہوئے ہیں۔
10 مارچ 2020 - 13:44
News ID: 1016300
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے رکن علاءالدین بروجردی نے بھارتی مسلمانوں کے خلاف بھارتی حکومت کے بھیانک مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھارتی مسلمانوں کے ساتھ ہیں بھارتی حکومت کو انھیں ظلم و ستم کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔