اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برسلز میں یورپی یونین اور بھارت کے درمیان منعقد ہونے والا سربراہی اجلاس منسوخ کر دیا گيا ہے۔ اس بات کی تصدیق آج یورپین یونین کے ترجمان پیٹر استانو نے ایک پریس کانفرنس میں کی۔ دونوں فریقین کے درمیان یہ سربراہی ملاقات اور اجلاس اس ماہ کی 13 تاریخ کو یورپین دارالحکومت برسلز میں منعقد ہونا تھا۔ سمٹ کی منسوخی کی وجہ کورونا وائرس قراردی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق اس بات کا فیصلہ بھارتی حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ سمٹ کی نئی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔
7 مارچ 2020 - 09:29
News ID: 1015379
برسلز میں یورپی یونین اور بھارت کے درمیان منعقد ہونے والا سربراہی اجلاس منسوخ کر دیا گيا ہے۔