7 مارچ 2020 - 09:24
پاکستان میں بارش اور مختلف حوادث میں 14 افراد ہلاک

پاکستان کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، ایوبیہ گلیات میں شدید برفباری ہوئی ہے جبکہ مختلف حوادث ميں 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، ایوبیہ گلیات میں شدید برفباری ہوئی ہے جبکہ مختلف حوادث ميں 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایوبیہ ٹاپ اور چھانگلہ گلی میں ڈیڑھ فٹ تک برف پڑ چکی ہے، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں خاتون سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے، جنوبی پنجاب میں کھڑی فیصلیں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوچکا ہے، اگلے چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گی ہے،شاہراہوں پر حد نگاہ کم ہونے سے موٹروے پولیس نے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے منع کیا ہے۔