6 مارچ 2020 - 16:45
افغانستان میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ امن معاہدے کے لیے خطرہ

افغانستان کے امور میں امریکی نمائندہ زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ امن معاہدے کے لیے خطرہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے امور میں امریکی نمائندہ زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ امن معاہدے کے لیے خطرہ ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز افغان طالبان کے رہنما ملا برادر سے ملاقات کی جس میں امن معاہدہ کے بعد کی صورتحال اور اس حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ تمام فریق افغانستان میں امن کیلئے راہ ہموار کرنے پر متفق ہیں تاہم پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ افغانستان میں امن معاہدے کے لیے خطرہ ہے ۔