اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ - نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو پاکستان سے تعلق ختم کرکے قیدیوں کے تبادلے پر گفتگو کی دعوت ہے۔ اطلاعات کےمطابق ننگر ہار میں افغان فورسز سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان امریکہ سے امن معاہدے کے بعد اپنی پر تشدد کارروائیوں کا جواز نہیں دے سکتے. انہوں نے کہاکہ طالبان رہنماؤں نے غیرملکیوں کیساتھ امن معاہدہ کرلیا تو اب انکا جہاد کیا کہتا ہے؟ اپنے افغان بھائیوں کو قتل کرنا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرطالبان نے قیدیوں کی پیشگی رہائی کو انٹرا افغان مذاکرات سے جوڑا ہے تو ہماری بھی شرائط ہیں، انہیں مجھے بتانا ہوگا کہ وہ کب پاکستان سے اپنا تعلق ختم کرتے ہیں۔
4 مارچ 2020 - 10:44
News ID: 1014748
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو پاکستان سے تعلق ختم کرکے قیدیوں کے تبادلے پر گفتگو کی دعوت ہے۔