اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمنی کے وزیر خارجہ ہائکو ماس نے جمعے کو برلین میں سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ آل سعود سے ملاقات کے بعد کہا کہ سعودی عرب میں سماجی شراکت داری اور انسانی حقوق کی بہتری کے ذریعے ہی اصلاحات کا عمل آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔
ہائکو ماس نے ایران، شام اور یمن سمیت علاقے کے حالات کے بارے میں سعودی وزیر خارجہ سے ہونے والی گفتگو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کم کرنے میں سعودی عرب کا کردار فیصلہ کن ہے۔
یمن کے عوام کے خلاف سعودی عرب کی جنگ اور اس ملک میں انسانی حقوق کی پامالی کے باعث عالمی ادارے اور ممالک، ریاض پر سخت تنقیدیں کر رہے ہیں۔
یمن پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک کم سے کم سولہ ہزار یمنی عوام شہید ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں جنگ کے باعث پڑنے والا قحط دنیا کا سب سے بڑا المیہ بن گیا ہے۔
/129
23 فروری 2020 - 08:33
News ID: 1012468
جرمنی کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔