اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد میں پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغان امن معاہدے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان امن معاہدے کے حتمی مسودے پر دستخط پاکستان کی موجودگی میں ہوں گے کیونکہ پاکستان کے بغیر ان معاملات کا آگے بڑھنا ممکن نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے اور ہمیں امید ہے کہ افغان میں جلد امن قائم ہوجائے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کے عوام جنگ سے تنگ آچکے ہیں اور انہیں امن و سکون کی ضرورت ہے۔
پاکستانی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان تنہا افغانستان کی جنگ ختم کرنے پر قادر نہیں ہے اور اس کے لیے دنیا کے تمام ملکوں خاص طور سے افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
/129
23 فروری 2020 - 07:59
News ID: 1012439
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اسلام آباد کے کردار پر زور دیا ہے۔