اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل البیت(ع) خبر ایجنسی ـ ابنا ـ نے ٹی وی چینل "فلسطین الیوم" کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یہودی ریاست کی اندرونی افواج کے کمانڈر جنرل تامیر یدیعی نے جمعرات کو ایکسپو 2020 نامی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یک طرفہ کامیابی کے تصور کا خاتمہ ہوچکا ہے اور فلسطینی تنظیموں کی میزائل قوت کمیت، کیفیت اور نشانے پر لگنے کے لحاظ سے بہت ترقی کرچکی ہے اور یہ قوت اسرائیل کے مستقبل کے لئے کثیر الجہتی چیلنج میں بدل گئی ہے"۔
یدیعی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اسرائیل پر میزائل داغنے کی شدت اس قدر شدید ہوگی کہ جس کی مثال ہم نے غزب کی حالیہ جنگ اور لبنان کی دوسری جنگ کے دوران نہيں دیکھی ہے۔
اس کا کہنا تھا کہ میزائل مستقبل قریب میں اسرائیل تک پہنچیں گے اور ہماری زندگی کو مفلوج کریں گے۔
ادھر یہودی ریاست کی ریزرو فورسز کے کمانڈر "اسحاق بریک" نے 16 فروری 2020 کو اعتراف کیا کہ اسرائیلی ریاست کی حیات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
دریں اثناء "یہودی ریاست کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے سربراہ "جنرل آویو کوخاوی" نے بھی دو ہفتے قبل ایک بیان جاری کرکے پہلی مرتبہ ایک ایسی جنگ کے لئے اندرونی محاذ میں عمومی آگہی کی تقویت و توسیع پر زور دیا جو شدت کے لحاظ سے پچھلی کسی بھی جنگ کے ساتھ قابل قیاس نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ ایک یہودی-صہیونی تجزیہ نگار "آری شافیط" نے سنہ 2017ع میں ہاآرتص نامی صہیونی اخبار میں ایک مضمون کے ضمن میں لکھا تھا: "اسرائیل اسی وقت آخری سانسیں لے رہا ہے اور یہ صورت حال ہالوکاسٹ اور ارض موعود کے سلسلے میں صہیونیت کے طویل المدت جھوٹ کا نتیجہ ہے۔
۔۔۔۔
110
اسرائیل کی آخری سانسیں
یہودی کمانڈر: اسرائیل کو عنقریب ایسے شدید میزائل حملوں کا سامنا ہوگا جنہیں اس سے پہلے اس نے کبھی نہیں دیکھا
23 فروری 2020 - 07:42
News ID: 1012429
صہیونی ریاست کی اندرونی افواج کے کمانڈر نے متنبہ کیا ہے کہ اس ریاست کو مستقبل قریب میں ایسے بھاری میزائل حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا جنہیں اس نے پچھلی جنگوں میں نہیں دیکھا ہے۔