اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر صحت کے مشیر علی رضا وہاب زادہ نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں قم میں کورونا وائرس میں مبتلا 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ایرانی وزیر صحت کے مشیر نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک کی عمر 65 سال ہے اور جاں بحق ہونے والا دوسرا شخص کیمیائی جانباز ہے۔ ہمر کے مطابق اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت نے قم میں دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دو افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
/129
20 فروری 2020 - 05:10
News ID: 1011751
ایرانی وزیر صحت کے مشیر نے قم میں کورونا وائرس میں مبتلا 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔