16 فروری 2020 - 06:47
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا دورہ پاکستان

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق یو این سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس 4 روزہ دورے کے پہلے روز آج پاکستان کےصدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، پاکستانی قیادت انتونیوگوتریس کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ اس کے علاوہ سیکرٹری جنرل اسلام آباد میں عالمی افغان مہاجرین کانفرنس سے خطاب کریں گے، کانفرنس کا مقصد پاکستان کی افغان مہاجرین کی 40 سالہ میزبانی اور کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے، افغان مہاجرین کانفرنس میں افغانستان اور ایران کے وفود اور یو این ایچ سی آر کے سربراہ فلپو گرانڈی شریک ہوں گے۔



/129