اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ القدس العربی نے اسرائیل الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک اسرائيلی اخبار نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کے درمیان خفیہ ملاقات کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی خفیہ ملاقات قاہرہ میں ہوگی۔ اسرائیل الیوم کے مطابق محمد بن سلمان اور نیتن یاہو کے درمیان ملاقات کی راہیں امریکی وزیر خآرجہ مائیک پمپئو نے ہموار کی ہیں۔ اسرائیل الیوم کا کہنا ہے کہ ایک اعلی عرب سفارتکار کے مطابق محمد بن سلمان اور نیتن یاہو کے درمیان ملاقات کے سلسلے میں واشنگٹن ، قاہرہ، تل ابیب اور ریاض کے درمیان وسیع مذاکرات ہوئے ہیں۔ اس ملاقات میں بحرین، امارات ، سوڈان اور عمان بھی شرکت کریں گے۔
/129
10 فروری 2020 - 04:23
News ID: 1009055
اسرائیلی ذرائع نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کے درمیان خفیہ ملاقات کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی خفیہ ملاقات قاہرہ میں ہوگی۔