اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اس مجلس عزاء کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد معروف عالم دینالسيّد أحمد الأشكوري(دام توفيقه) نے خطاب کرتے ہوئے معاشرے اور ایمان سے متعلق اہم امور پر بات کی اور سیدۃ النساء العالمین جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ آپ سلام اللہ علیہا رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم غدیر کو پیش کئے جانے والے واضح مقصد کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئیں۔
مجلس کے اختتام پر پر معروف مبلغ شیخ عبداللہ الدجيلي نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر آنے والےمصائب اور امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی حالت اور بے بسی کو یاد کرتے ہوئے منظوم اشعار پڑھے۔
/129
سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد
4 فروری 2020 - 10:53
News ID: 1007834
رسول اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری بیٹی سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کی یاد کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے اور اس ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی نجف اشرف میں موجود شاخ میں حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کی یاد میں ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔