اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے حق خودارادیت کیلئے گرانقدر قربانیاں دی ہیں۔
سپیکر نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق غصب کررکھے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں ادویات اور اشیائے خورد ونوش کی قلت ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امور کشمیر کے وزیر علی امین خان گنڈا پور نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات نو لاکھ بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کے خلاف ظلم و ستم کا بازار گرم کررکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں تمام عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔اس موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک واک کا اہتمام بھی کیاگیا۔
/129
4 فروری 2020 - 09:23
News ID: 1007785
قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھےگا۔