اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ راکٹ افغانستان کے صوبے کنڑ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے داغا گیا تھا جو ضلع باجوڑ کے علاقے خار کے گاؤں بٹوار میں ایک مکان پر گرا۔ اس حملے میں ایک ہی گھر کے سات افراد مارے گئے جن میں چار کم سن بچے بھی شامل ہیں۔قبل ازیں انتیس جنوری کو پاکستان نے اپنے سرحدی علاقے پر ہونے والے راکٹ حملے کے بعد طور خم بارڈر کو عارضی طور پر بند کردیا تھا۔ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوتا تھا۔کہا جا رہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے بعض سرحدی علاقوں میں طالبان اور دوسرے دہشت گرد گروہوں کے خفیہ ٹھکانے اب بھی موجود ہیں جس کی وجہ سے سرحدوں کے دونوں جانب راکٹ حملوں کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔
ظ129
3 فروری 2020 - 10:39
News ID: 1007499
افغانستان کی سرحد سے ملنے والے پاکستانی علاقے کے ایک گاؤں میں راکٹ حملے کے نتیجے میں کم سے کم سات افراد مارے گئے۔