3 فروری 2020 - 04:39
 کراچی میں سیکیورٹی فورسزکی کاررائی، دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی میں سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

فیڈرل بی ایریا میں خفیہ اطلاع پر اسپیشل سیکیورٹی یونٹ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے کرکے ایک مکان سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

روزنامہ جنگ نے خبر دی ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں 38 ایس ایم جی، 9 آر پی جی، 60 دستی بم، 10 ڈیٹونیٹر، 7 مارٹر گولے، 75میگزین ، بارود سے بھرے 53 باکس ،ایک سٹیلائٹ فون اور 2 پاسپورٹ بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تاہم برآمد کیے جانے والے اسلحے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔


/129