اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے حکومت پاکستان کو خبردار کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی ہر گز قبول نہ کرے۔انہوں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے امریکی صدر کے شرمناک سینچری ڈیل منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کا بھی وہی حشر کرے گا جو اس نے فلسطین کا کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔
سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے پر کام کر رہا ہے اور ٹرمپ کو نظریہ ضرورت کے تحت پاکستان کی ضرورت ہے لہذا پاکستان کو پوری طرح ہوشیار رہنا چاہیے۔
/129
2 فروری 2020 - 07:28
News ID: 1007058
پاکستان کے سینیئر سینیٹر اور قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے سربراہ مشاہد حسین سید نے مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی کو ملک کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔