29 جنوری 2020 - 17:38
امریکی طیارہ کے مار گرائے جانے میں قاسم سلیمانی کے قتل کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

ویٹرینز ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، روسی انٹیلیجنس ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران، عراق اور افغانستان میں امریکی سی آئی اے کے آپریشنز کا انچارج مائیکل ڈی اینڈریا افغانستان کے صوبے غزنی میں مار گرائے جانے والے امریکی طیارے میں ہلاک ہو چکا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق، افغانستان میں مار گرائے جانے والے امریکی طیارے میں ایران، عراق اور افغانستان میں امریکی سی آئی اے کے آپریشنز کا انچارج مائیکل ڈی اینڈریا سوار تھا اور طیارے کی تباہی کے ساتھ وہ بھی ہلاک ہو گیا۔
ویٹرینز ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، روسی انٹیلیجنس ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران، عراق اور افغانستان میں امریکی سی آئی اے کے آپریشنز کا انچارج مائیکل ڈی اینڈریا افغانستان کے صوبے غزنی میں مار گرائے جانے والے امریکی طیارے میں ہلاک ہو چکا ہے۔


انہوں نے ۲۰۱۷ سے اب تک سی آئی اے کے "جھوٹے جھنڈے" کے ڈھانچے کے اندر خطے میں متعدد قتل وغارتیں کیں جن میں تین سو عراقی مظاہرین بھی شامل ہیں۔
اس حادثے میں دیگر امریکی فوجی اور سی آئی اے کے اعلی عہدیداروں کی ہلاکت کی متنازعہ خبریں سامنے آئی ہیں۔
گوسپا نیوز کے چیف ایگزیکٹو فیبیو کیریشیو نے اپنے تویٹر اکاونٹ پر لکھا ہے: " سی آئی اے مڈل ایسٹ ڈیسک کا مینیجر شاید افغانستان میں طیارے کے حادثے کے دوران ہلاک ہو گیا ہے۔ "


چائنا ڈیلی نے اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں سی آئی اے کے متعدد اعلی عہدے داروں کی ہلاکت ہوئی اور لکھا ، "یہ طیارہ طالبان کی فائرنگ کے نتیجے میں زمین پر گرا۔"


خیال رہے کہ پیر کو افغانستان کے شہر غزنی میں امریکی فضائیہ کا Bombardier E-۱۱A  طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ امریکی فوج کے طیارے کے حادثے نے بہت سارے تضادات پیدا کردیئے ہیں اور بہت سے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔ اگرچہ طالبان نے اپنے زیر قبضہ علاقے میں امریکی طیارے کے گرنے کی ذمہ داری سرکاری طور پر قبول کی ہے ، لیکن امریکہ کا دعوی ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ طیارے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲