27 جنوری 2020 - 05:06
ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر مملکت حسن روحانی کا مبارکبادی کا پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندوستان کے صدر اور وزیراعظم کو الگ الگ پیغامات ارسال کرکے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ہندوستان کے صدر رام ناتھ کوند اور وزیراعظم نریندر مودی کو الگ الگ پیغامات ارسال کرکے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔ صدر روحانی نے اپنے تہنیتی پیغامات میں اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں میں پائی جانے والی صلاحیتوں اور توانائیوں کے پیش نظر ایران اور ہندوستان کی قوموں مفادات کے تحت سبھی میدانوں میں تہران اور نئی دہلی کے تعاون میں پہلے سے زیادہ فروغ آئے گا۔ صدر حسن روحانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ براعظم ایشیا میں دو قدیم تہذیبوں کے حامل ایران اور ہندوستان نے دوطرفہ تعلقات کے سنہرے دور گذارے ہیں کہا کہ دونوں ملکوں کے وسیع تاریخی اور ثقافتی اشتراکات کے پیش نظر دونوں ملکوں کے تعلقات کو پہلے سے بھی زیادہ مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔



/129