26 جنوری 2020 - 09:37
امریکن مسلمان رکن کانگریس: بچوں کے قتل عام سے ٹیلفون ہیکنگ تک؛ ٹرمپ کی بن سلمان نوازی کا نتیجہ

«ایلهان عمر» مسلم رکن کانگریس نے بن سلمان کی ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے وہ بن سلمان کی حمایت بند کردیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مسلمان خاتون رکن کانگریس ایلھان عمر نے ٹوئٹ میں کہا ہے: سعودی عرب یمن میں بچوں کا قتل عام کررہا ہے، صحافیوں کو قتل کیا جارہا ہے اور اب امریکیوں کو ٹیلفون ہیک کرنے لگا ہے۔

ٹوئٹ میں مزید انکا کہنا تھا: اب وقت آچکا ہے کہ ٹرمپ اس وحشی ڈیکٹرنظام کی حمایت سے ہاتھ اٹھا لے۔

پہلی بار روزنامہ گارڑین نے انکشاف کیا کہ آمازون کمپنی کے مالک بیزوس کے فون ہیکنگ میں بن سلمان ملوث ہے مگر سعودی حکام نے اس دعوے کو رد کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے اس معاملے کے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔/



/129