24 جنوری 2020 - 13:04
عراقی مظاہرین نے ٹرمپ کو پھانسی دے دی+ویڈیو و تصاویر

عراقی عوام نے ملک کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلوں کو پھانسی پر لٹکایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بغداد میں آج بروز جمعہ کو لاکھوں عراقیوں نے امریکی دھشتگردی اور عراق پر اس کے ناجائز قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور امریکی فوج کے ملک سے انخلاء پر تاکید کی۔
کفن پوش مظاہرین امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگانے کے علاوہ امریکی فوج کو مخاطب کر کے کہہ رہے تھے کہ اس سے پہلے کہ ہم تمہیں اپنے ملک سے باہر کریں خود ہی ہمارا ملک چھوڑ کر نکل جاو۔
مظاہرین نے جگہ جگہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلے جلائے جبکہ بعض پتلوں کو پھانسی پر لٹکا کر ٹرمپ کو یہ پیغام دیا کہ اگر عراق سے نہیں لکلو گے تو تہماری فوج کو ایسے ہی پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲