21 جنوری 2020 - 17:22
ایشین چیمپیئن شپ میں ہینڈ بال ٹیم کا شہید قاسم سلیمانی کو خصوصی خراج تحسین

ایران کی قومی ہینڈبال ٹیم نے کویت میں کھیل میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد شہید قاسم سلیمانی کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی کے مطابق، ایشین چیمپینشپ میں کویت کے مقابلے میں آنے والی ایران کی قومی ہینڈبال ٹیم نے گذشتہ شب ۱۰ ہزار کویتی تماشائیوں کے سامنے کامیابی حاصل کرنے کے بعد شہید سردار سلیمانی کو خصوصی انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
کھیل کے آغاز میں ایران کی قومی ہینڈبال ٹیم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم کو سلامی پیش کی جبکہ کھیل کے آخر میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہینڈبال فیڈریشن کے صدر علی رضا پاکدل نے اس کامیابی کو شہید قاسم سلیمانی کے نام کر دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲