اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری دستوں نے کئی دھماکے اور شدید فائرنگ کرکے نیز متعدد گرینیڈ بم پھینک کر ان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق اس موقع پر جبہۃالنصرہ کے درجنوں زخمیوں کو گرفتار کرلیا اور درجنوں دیگر نے ہتھیار ڈال دیئے جنہيں قیدی بنایا گیا۔ تاریخی شہر معلولا کے قریب "مراح" اور "قسطل" کے درمیانی علاقے میں بھی سرکاری افواج نے گھات لگا کر تکفیری ٹولوں کے سینکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک اور 20 کو زخمی کردیا۔ سرکاری دستوں نے جنوبی صوبے درعا میں دہشت گردوں کا تعاقب کرکے الحراک میں واقع دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو تباہ کردیا اور دمشق کے مغربی نواحی علاقے "الحراک" میں بھی تکفیریوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور ان دو حملوں میں بھی متعدد دہشت گرد مارے گئے اور زخمی ہوئے۔ الحراک میں دوشکا مشین گن سے لیس ایک گاڑی کو بھی تباہ کردیا گیا اور اس میں بیٹھے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ گاڑی میں مارے گئے افراد کی شناخت "محمد صادق، رائد حامد المبارک، احمد فائز المبارک، محمود عیاش اور ابو خالد الزیبق" کے عنوان سے کی گئی لیکن ان کی شہریت کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سرکاری فوج کے ایک دستے نے "احرار الشام" نامی ٹولے کے دہشت گردوں کی ایک گاڑی کا تعاقب کرکے اس میں بیٹھے دہشت گردوں کو ہلاک اور گاڑي کو منہدم کردیا۔ اس کاروائی میں مارے گئے افراد کی شناخت "احمد الدس، محمد صالح قویدر (ابو صالح)" اور احرار الشام کے ایک سینئر کمانڈر "علاء الحمزہ" (ابو معتصم) کے عنوان سے کی گئی۔ نیز فوجی دستوں نے قومی دفاع کی رضاکار فورسز کے تعاون سے "الخیم، عثمان نامی گاؤں اور ڈیم روڈ" میں ایک بڑے مسلح گینگ کا صفایا کردیا اور اس گینگ کے متعدد افراد ہلاک کردیئے جن میں "مامون حرفوش، صالح القاعوری۔ زیاد التلاوی اور ہائل الحریری" کی شناخت کی جاسکی ہے۔ شہر دوما میں "مسجد الہدی" کے اطراف میں سرکاری دستوں نے تکفیری دہشت گردوں کے ایک دستے پر حملہ کیا اور دستے میں شامل تمام افراد کو ہلاک کردیا جن میں "زیاد مطر لبنانی" کی شناخت کی جاسکی ہے۔ سرکاری فوج کے دستوں نے دمشق کے نواح میں الحجاریہ کی زرعی زمینوں اور الشیفوینہ کے علاقے میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور ان کا سازو سامان تباہ کردیا۔ ادھر لندن میں تعینات شام مخالف گروپوں کے ہمدرد ادارے "سیرین ہیومین رائٹس واچ" نے رپورٹ دی ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کے نام نہاد "شرعی بورڈ" نے دیر الزور کے "بوکمال"چوک پر ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ اس شخص پر قتل اور لوگوں کے اموال پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭
11 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 495398
سرکاری افواج نے صوبہ ریف دمشق کے علاقے القلمون میں واقع شہر "قارہ" میں گھات لگا کر جبہۃالنصرہ کے 200 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔