6 نومبر 2012 - 20:30

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ وفد نے مغربی ممالک میں انسانی حقوق کی پامالی پر شدید تنقید کی ہے –

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ وفد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کے اجلاس میں امریکہ ، برطانیہ،آسٹریلیا،کینیڈا اور یورپی یونین میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر پامالی کی شدید مذمت کرتےہوئے انسانی حقوق سے مربوط مسائل کے حوالے سے دوسرے ممالک کے خلاف ان کی معاندانہ پالیسیوں اور دوہرے رویّے کو ہدف تنقید بنایا۔اس اجلاس میں ایران کے نمائندہ وفد نے یورپ اور امریکہ میں جاری نسل پرستی ،اسلام دشمنی،قومیتوں اور اقلیتوں کے بارے میں تفریق آمیز رویّہ اور عوامی احتجاجات کو تشدد سے دبانے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک اپنے عوام اور دوسرے ممالک کے عوام کے بارے میں سنگین جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں جسکی بناء پر انہیں یہ حق حاصل نہیں ہوگا کہ دوسرے ممالک پر انسانی حقوق کی خلاف وزری کے الزامات عائد کرسکیں ۔ وفد کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک دوسروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے بجائے اپنے ممالک میں انسانی حقوق کی بہتری کےلئے کوشش کریں...../169