3 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 14 شیعوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے اس بہیمانہ فعل کی شدید مذمت کی ہے۔.

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نےپاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 14 شیعوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے اس بہیمانہ فعل کی شدید مذمت کی ہے۔انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستانی حکومت اس بہیمانہ قتل میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دےگی۔ انھوں نے شہداء کے لواحقین کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ آج صبح پاکستان کے صوبہ بلوچستان کےدارالحکومت کوئٹہ کے علاقے اختر آباد میں مسلح دہشت گردوں نےایک بس سے شیعوں کو اتار کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 14 شیعہ مسافر موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشت گردوں کے حملوں میں اب تک 500 شیعہ شہید ہوچکے ہیں۔ ............/169