ابنا: آج سرکاری طور پر جاری مختصر تفصیلات کے مطابق ، رحمان ملک مختصر دورے پر سعودی عرب گئے ہیں، اعلامیہ میں دورے کے مقاصد نہیں بتائے گئے تاہم یہ کہا گیا ہے کہ ان کا یہ دورہ سرکاری نوعیت کا ہے۔
اپڈیٹ:رحمان ملک کی سعودی شاہ سے ملاقات،صدر زرداری کا پیغام پہنچایا وزیر داخلہ رحمان ملک نے سعودی فرما رواں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزسے ملاقات کی اور صدر آصف زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا ۔
وزارت داخلہ اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے ریاض میں سعودی فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور صدر آصف زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
اس موقع پر عبداللہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
وزیر داخلہ رحمان ملک نے سعودی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ پرنس بندر بن سلطان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی جس میں سیکیورٹی ایشوز اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر بھی موجود تھے۔
............
/110