12 مارچ 2011 - 20:30

امریکی وزیرجنگ نے اعتراف کیا ہے کہ ایسے کوئي ثبوت وشواہد نہیں ہیں جن سے معلوم ہوتا ہو کہ ایران بحرین اور دیگر علاقائي ملکوں کے حالات میں مداخلت کررہا ہے۔

ابنا: رابرٹ گيٹس نے منامہ میں بحرین کے ولی عھد سے ملاقات کےبعد کہا کہ وہ ا مید کرتے ہیں کہ بحرین کی حکومت جلد ازجلد اصلاحات پرعمل کرے گي۔ رابرٹ گيٹس نے علاقائي ملکوں کےحالات میں ایران کی عدم مداخلت کا اعتراف کرتےہوئے کہا کہ ایسا کوئي ثبوت نہيں جس سے ایران کی مداخلت ثابت ہوتی ہو۔بحرین میں شیعہ مسلمان اکثریت میں ہیں جو اپنے حقوق کے لئے کئي ہفتوں سے احتجاج کررہےہیں۔یادرہے خلیج فارس کے ملکوں میں عوامی تحریکوں کےشروع ہونے کے بعد صدراوباما نے اعلی امریکی حکام کو علاقے کی طرف روانہ کرکے حالات پرقابو پانے کی کوشش کی ہے۔ رابرٹ گيٹس نے اسی غرض سے بحرین کا دورہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

عمومی امریکی رویئے اور اس ملک کے حکام کی نقل و حرکت سے معلوم ہوتا ہے کہ اوباما عالم اسلام میں تبدیلی کا راستہ روک کر اپنے پٹھؤوں کو بچانا چاہتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110