اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق "طارق المندلاوي " نے العالم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا: ووٹوں کی دستی بازشماری کا مطالبہ سیاسی اتحادوں کا قانونی حق ہے کیونکہ امریکہ اور اقوام متحدہ نے انتخابات میں غیرجانبداری کے اصولوں کو پامال کرتے ہوئے انتخابات میں مداخلت کی ہے اور انتخابات کے نتائج اس حقیقت کی دلیل ہیں۔ واضح رہے کہ کل (بروز جمعہ) عراق میں اقوام متحدہ کے نمائندے اور امریکی عہدیداروں نے انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی ان (نتائج) کا خیر مقدم کیا۔اقوام متحدہ کے نمائندے نے انتخابات کو شفاف اور صحیح قرار دیا اور سیاسی جماعتوں سے کہا کہ ان نتائج کو تسلیم کریں۔ امریکی سفیر "کرسٹوفر ہیل" اور عراق میں امریکی فوج کے سربراہ "جنرل رے اوڈرنو (General Ray Odierno) نے مشترکہ بیان میں انتخابات کے نتائج کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ "عراقی انتخابات میں وسیع دھاندلی نہیں ہوئی!!!"۔
........
/110
متعلقہ لنکس:
ـ عراقی عوام کی دینی مراجع سے دھاندلی کا مقابلہ کرنے کی درخواستـ پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان