4 نومبر

  • امریکہ کے ساتھ ایران کا اختلاف بنیادی ہے / امریکہ اسرائیل کی حمایت سے دستبردار ہو، اڈے ہٹا دے، خطے میں مداخلت بند کرے، امام خامنہ ای

    حدیث ولایت؛

    امریکہ کے ساتھ ایران کا اختلاف بنیادی ہے / امریکہ اسرائیل کی حمایت سے دستبردار ہو، اڈے ہٹا دے، خطے میں مداخلت بند کرے، امام خامنہ ای

    انقلاب اسلامی کے رہبر معظم نے فرمایا: "دنیا کی رائے عامہ میں صہیونی ریاست کی بدنامی اور اس کی عالمی مذمت کے باوجود، امریکہ کی طرف سے اس بدنام اور قابل نفرت ریاست کی مسلسل مدد و حمایت کے عین موقع پر اس کی طرف سے [واشنگٹن کی] ایران سے تعاون کی درخواست مہمل اور ناقابل قبول ہے / اگر امریکہ صہیونی ریاست کی حمایت بالکل ختم کر دے، اپنے فوجی اڈے خطے سے ہٹا لے، اور [خطے میں] مداخلت بند کرے، تو یہ معاملہ زیر غور آ سکتا ہے ـ البتہ یہ بات موجودہ دور یا مستقبل قریب سے تعلق نہیں رکھتی / امریکہ کی دشمنی امریکی سفارت خانے پر طلبہ کے قبضے سے نہیں بلکہ 19 اگست 1953ع‍ کی بغاوت سے شروع ہوئی / مسائل کا حل طاقتور بننے میں ہے۔ خطے میں مداخلت بندکرے، اڈے ہٹا دے، اسرائیل کی حمایت ختم کرے، تو تعاون کی درخواست زیر غور آ سکتی ہے لیکن مستقبل قریب میں نہیں