ہلاکت

  • حماس پہلے سے زیادہ طاقتور: یاسر ابو شباب بھی فی النار ہو گیا + تصاویر

    مقاومت بدستور جاری ہے؛

    حماس پہلے سے زیادہ طاقتور: یاسر ابو شباب بھی فی النار ہو گیا + تصاویر

    جب اسرائیلی ذرائع کہتے ہیں کہ یاسر ابو شباب کی ہلاکت کی خبر اسرائیل کے لئے "بری ضرب" ہے تو یہ مسلسل انکار کے بعد اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ وہ صہیونیوں کا گماشتہ اور خائن و غدار اور غاصب ریاست کا مؤثر مہرہ تھا۔ ابو شباب صرف ایک مقامی غدار اور وطن دشمن ہی نہیں تھا بلکہ مقاومت کو نقصان پہنچانے اور غزہ پر جارحیت کے راستے کھولنے کے حوالے سے صہیونی نقشے کا ایک جزو تھا۔ اور اس کی ہلاکت کا مطلب یہ ہے کہ غزہ میں صہیونی اثر و رسوخ کا خاتمہ ہو چکا ہے، حماس بدستور کھڑی ہے اور پہلے سے زیاد طاقتور ہے۔