چیتھم ہاؤس تھنک ٹینک نے امریکی اڈوں کی صورتحال کے بارے میں رپورٹ دی ہے کہ 12 سے زیادہ امریکی اڈوں کو نمایاں نقصان پہنچا ہے۔ ایران نے ثابت کرکے دکھایا کہ سستے غیر متناسب ہتھیار جدید فضائی دفاع میں گھس بھی سکتے ہیں اور اور دشمن کے بنیادی ٹھکانوں کو غیر متناسب نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔
امریکی قدامت پسند صحافی، عراق کے خلاف امریکی جنگ کے معمار، پالیسی تجزیہ کار اور امریکی صدر ٹرمپ کے سابق حامی رابرٹ کیگن (Robert Kagan) نے دی اٹلانٹک میں ایک مضمون میں لکھا: برسوں تک یہ خطہ ایک امریکی سپر پاور کے تسلط میں تھا۔ آج ایران کی صورتحال بالکل مختلف ہے۔
ایک برطانوی اخبار نے تہران سے اطلاع دی ہے کہ پیر کے روز ایران کے رہبر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں ایرانیوں نے شرکت کی۔ مراسمات کا راستہ دارالحکومت تہران میں واقع ایک سڑک سے گذرتا تھا جو 10 کلومیٹر سے زیادہ طویل ہے، اور یہ راستہ مکمل طور پر عزاداروں سے بھرا ہؤا تھا۔